عید غدیرثقافتی فیسٹیول میں حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی بھرپور شرکت
عراق کے دارالحکومت بغداد میں منعقد ہونے والے پہلے مرکزی عید غدیر فیسٹیول میں روضہ امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے ،میڈیا ڈیپارٹمنٹ، نے مختلف موضوعات پر 600 کتب پر مشتمل بک سٹال لگایا۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مسئول نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندے اور متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبدالمھدی کربلائی حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایت پر ، ہم نے تمام تر تیاری کے ساتھ عید غدیر ثقافتی فیسٹیول میں شرکت کی ، جہاں عراق کے تمام عتبات عالیہ اور مواکب حسینی نے حرم امام حسین علیہ السلام کے تعاون سے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فیسٹیول میں حرم امام حسین علیہ السلام کےثقافتی و فکری شعبہ کی جانب سے اشاعت کی گئی کتب کے ساتھ ساتھ، حرم کے پینٹرز کی نئی پینٹنگز بھی سٹال پر رکھی گئیں ۔
ہم نے اپنے بک سٹال کو جدید ڈیزائن کے تحت مرتب کیا تھا ۔ اور اس میں مختلف موضوعات پر 600 سے زائد کتابیں موجود تھیں۔
واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں یہ پہلی مرتبہ دو روزہ مرکزی عید غدیر فیسٹول تھا۔ اس میں بڑے مواکب حسینی اور عتبات عالیہ نے شرکت کی