الغدیر ہفتہ ثقافتی کی سرگرمیاں اپنےاختتام کو پہنچیں
روضہ امام حسین علیہ السلام نے عید غدیر کے پر مسرت موقع پر ، الغدیر ہفتہ ثقافت ،کو بہترین انداز میں منایا اور اسے شاندار سرگرمیوں سے اختتام تک پہنچایا۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر جناب علی کاظم سلطان نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ عید غدیر کی مناسبت سے جاری ثقافتی فیسٹیول کے تینوں سیشنز کا اختتام ہوگیا ۔
ان سیشنز میں غدیر کے حوالے سے مختلف معلوماتی پروگرامز تھیٹر شو،اور مداح خوانوں کا گروہی مقابلہ شامل تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال غدیر کا پروگرام مختلف سرگرمیوں کی وجہ سے منفرد اورممتاز رہا۔
اس دفعہ ٹیبلو کے زریعے واقعہ غدیر کو انتہائی بہترین انداز میں پیش کیا گیا۔
اس کے علاوہ محفل مشاعرہ اور مختلف فنون بھی پیش کیے گئے ۔
تھیٹر کے مسؤول منتظر نے کہا کہ ہم نے واقعہ غدیر ،خطبہ غدیر اور حجة الوداع کو ایک منفرد انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی تاکہ نئی نسل کو ان تاریخی واقعات کے بارے میں صحیح آگاہی مل سکے۔ اس پروگرام میں حرم کی جانب سے غدیر پر بنائے گئے نئے قصیدوں کو بھی پڑھاگیا ، جن کو سامعین نے بہت پسند کیا ۔