کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

پاکستان :محرم الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

2025-07-01 10:31

اسلام آباد: (کربلاء ٹوڈے) وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت فوج آرٹیکل 245 کے تحت سول اداروں کی مدد کرے گی

واضح رہے کہ محرم الحرام میں خاص طور پر 9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں جلوس اور مجالس کے سلسلے میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر، حکومت نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج کے دستے تعینات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک بھر کے حساس علاقوں میں پاک فوج امن و امان قائم رکھنے کیلئے سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ صوبائی حکومتوں اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ کی جانب سے وزارت داخلہ کو فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جس پر وفاق نے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کے ہنگامے، دہشت گردی یا فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکنے کیلئے یہ اقدام مؤثر تصور کیا جا رہا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ محرم پرامن طریقے سے گزرے

مطلوبہ الفاظ : محرم الحرام سیکورٹی

العودة إلى الأعلى