حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام 20 سے زائد ممالک میں مجالس کا انعقاد

2025-06-30 10:23

حرم حضرت عباس علیہ السلام کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور کے زیر انتظام بر اعظم افریقہ کے 20 سے زائد ممالک میں محرم الحرام 1447ھ میں مجالس عزاء کا اہتمام

اس شعبہ کے ذیلی ادارے سنٹر فار افریقن سٹڈیز میں تبلیغی سرگرمیوں کے انچارج، سید مسلم جابری نے بتایا کہ:اس سال محرم الحرام کے تبلیغی پروگرام کا انعقاد 'صوت الأحرار' (آوازِ حریت) کے نام سے جاری بیداری مہم کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد افریقی ممالک،جیسے تنزانیہ، نائجیریا، گھانا، آئیوری کوسٹ (ساحلِ عاج)، سینیگال، نائجر اور لائبیریا ،میں اُن انسانی اصولوں اور اصلاحی اقدار کی ترویج ہے کہ جن کی خاطر امام حسین(ع) نے قیام کیا۔

جابری نے مزید کہا کہ یہ پروگرام افریقی معاشروں میں شعائر حسینی کے احیاء اور امام حسین(ع) کے انقلاب کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں ہر ملک کی ثقافتی اور لسانی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب طریقے اپنائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا مرکز مجالس عزاء کے ذریعے حسینی پیغام کو اس کی اصل روح کے مطابق پہنچانے اور افریقی عوام کے دلوں میں حسینی اقدار کو راسخ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ جس کا مقصد کربلا کے پیغام کو آزادی اور انسانی وقار کے ماخذ کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے شعور اور اس سے وابستگی کو فروغ دینا ہے۔

مطلوبہ الفاظ : افریقہ میں تبلیغ

العودة إلى الأعلى