روس میں منعقد بین الاقوامی فوٹوگرافی مقابلے میں حرم حضرت عباس کے فوٹوگرافر کی پہلی پوزیشن
روس میں منعقدہ ساتویں بین الاقوامی مقابلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فوٹوگرافر سامر الحسینی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جو روضہ مبارک کے ذیلی ادارے الکفیل سینٹر فار پروڈکشن اینڈ آرٹسٹک فوٹوگرافی سے منسلک ہیں۔
فوٹوگرافر سامر الحسینی نے انٹرنیشنل میڈیا سینٹر کے نمائندے کو بتایا، بلیک اینڈ وائٹ تصاویر پر مشتمل اس تصویری مقابلے میں 174ممالک سے4070 تصاویر پیش کی گئی تھیں جن میں سب سے زیادہ پوائنٹس 124800 میری اس تصویر کو ملا جس کو میں نے ایک خاتون کی گریہ کے دوران لی گی تھی
واضح رہے اس سے پہلے بھی سامر حسینی کئی علاقائی اور بین الاقوامی مقابلوں میں پہلی پوزیشن لینے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں بین الاقوامی مقبلوں میں ان کی فتوحات کا یہ سلسلہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور اپنے کام سے محبت اور عقیدت کا واضح ثبوت ہے۔
الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کی کاوشوں کو بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر پذیرائی ملنے کی بنیادی وجہ خدام کا حضرت عباس علیہ السلام کو مشعل راہ قرار دینا اور ان کی ذات اقدس سے گہری عقیدت و محبت ہے۔ اس مقابلے میں پیش کی گئی تصاویر عرب دنیا اور دیگر ممالک کے باشندوں کی طرز زندگی، رسم و رواج، مقبول تہواروں اور مذہبی رسومات کے متعلق تھی کہ جن کو بڑی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت سے عکس بند کیا گیا تھا۔ میں نے اس مقابلے حضرت ابوالفضل العباس(ع) کی برکات کے طفیل پہلی پوزیشن حاصل کی ہے لہذا میں اپنی اس فتح کو حضرت عباس علیہ السلام کی نذر کرتا ہوں کیونکہ ان کے فضل وکرم کے بغیر میرے لیے یہ سب کچھ کرنا ممکن نہیں تھا۔ میں اس سے پہلے بھی بیشتر مقابلوں میں اول انعام حاصل کرچکا ہوں۔ لیکن میرے لئے یہ مقابلے اور انعام اولین ترجیح نہیں ہیں۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ جس ادارے سے منسلک ہوں وہاں دیانتداری اور محنت سے کام کرنا میرا مقصد اور اس ادارے سے وابستگی میرے لئے سب سے بڑا اعزاز ہے جو کہ کسی بھی مقابلے یا انعام سے بڑھ کر ہے۔عماد بعو
ابو علی