اسطنبول میں مسجد سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کا افتتاح

2022-07-17 09:44

ترکی کے شہر اسطنبول میں  مسجد سیدہ زینب سلام اللہ علیہا  کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
 اس میں دس ہزار نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش موجود ہے ۔پانچوں وقت نماز کے علاوہ  مذہبی، سماجی اور ثقافتی پروگراموں کے لئے ترکی کی شیعہ کمیونٹی کا مرکز ہوگی۔
اس مبارک مسجد کا بیرونی ڈیزائن شام کے دارالحکومت دمشق میں موجودہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مبارک کے نقشہ پر ہے ۔
 اس مسجد کا کل رقبہ ستر ہزار مربع میٹر  ہے  ۔ اس مسجد کے دو میناروں اور  ایک سنہری گنبد نے اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔
مسجد کی انتظامیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اسطنبول کے جنوب مشرق میں  یورپ کی جانب میں تعمیر کی گئی ہے تاکہ مکمل آزادی کے ساتھ  مذہبی، سماجی اور ثقافتی پروگراموں کو انجام دیا  جا سکے۔
وا ضح رہے کہ یہ خوبصورت مسجد ترکی کے مخیر حضرات کی تعاون سے تعمیر کی گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا ویب سائٹ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، "اگرچہ ترکی میں اہل تشیع کی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے نام پر ایک مسجد تھی، لیکن اسے  1978 میں عمومی طور پر تعمیر کیا گیا تھا ۔ 
17اگست 1999 کو ملک میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی وجہ سے اس مسجد کو بھی شدید  نقصان پہنچا تھا ،جس کی وجہ سے عارضی طور پر نماز اور باقی پروگراموں کو قریبی جگہ  منتقل کر دیاگیا تھا ۔
2009 میں مسجد کی دوبارہ تعمیر  کے لئے مختلف ڈیزائن کا انتخاب کیا گیا تھا تاہم اکثریت نے حرم حضرت زینب س کے طرز پر بنانے پر اتفاق کیا اور مخیرین کی تعاون سے قریبی عمارتوں کو خرید کر مسجد میں شامل کر دیاگیا۔
 یوں اس کارقبہ 70000 مربع میٹر ہوگیا۔   مسجد  ایک بڑے نمازی ہال پر مشتمل ہے جس میں 10,000 سے زیادہ نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجایش موجود ہے اور اس کے علاوہ ایک اور ہال مختلف پروگرامز کے لئے بنایا گیا ہے ۔
 ایک گیسٹ ہاؤس ،انتظامی امور کےلئے  کمرے ، باتھ روم  اور وضو خانہ پر مشتمل ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى