عیدغدیر کےموقع پر کربلاء میں خواتین کے لئے میڈیکل کالج کا افتتاح
حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شیخ عبد المھدی کربلائی نے مؤسسہ شیخ وائلی کے زیر انتظام چلنے والے خدیجة الکبری ہسپتال اور حسن مجتبی ؑہسپتال کا افتتاح کر دیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب شیخ عبد المھدی کربلائی نے کہا کہ عید غدیر کے بابرکت ایام میں اور شیخ وائلی رح کی برسی کے موقع پر مؤسسہ وائلی کے زیر انتظام گائنی ہسپتال کا افتتاح ہم نے کر دیا ہے ۔
خدیجہ الکبری ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج 202 بستروں پر مشتمل ہے۔ یہ ہسپتال تمام تر طبی سہولیات کے ساتھ خواتین کے خصوصی امراض کا علاج کرے گا ۔اس ہسپتال کی شاندار بات یہ ہے کہ یہاں کا تمام طبی عملہ ڈاکٹرز،نرسز ، اسٹاف ،اور انتظامی امور کی دیکھ بھال کے لئے عملہ خواتین پر مشتمل ہو گا۔
کے ساتھ خاص ہوگا جو کہ 79 بستروں پر مشتمل ہے امام حسن مجتبی علیہ السلام ہسپتال خون اور بون میرو ٹرانسپلانٹیشن یونٹ
روضہ امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی نے بتایا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ نے خواتین کے لیے تعلیمی اور طبی سہولیات کے اہتمام کے لیے خصوصی اداروں کا قیام چند وجوہات کی بناء پر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین سال قبل لڑکیوں کے لیے الزہراء یونیورسٹی کا افتتاح کیا گیا تھا۔ جہاں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خواتین کو تعلیم دی جاتی ہے ۔
خواتین کے لیے خصوصی اداروں کے قیام کا مقصد ان کے وقار کے تحفظ ساتھ ساتھ ان کےلئے احسن انداز میں بنیادی حقوق کو مہیا کرنا ہے تاکہ ان کو معاشرے میں برابری کی سطح پر حیثیت ملے۔
ہمارے ملک عراق میں پڑھی لکھی خواتین اور طبی عملے کی تعداد میں اضافہ کر کے معاشرے کے لیے ہنرمند ٹیم کی تشکیل میں مدد کرناہے ۔
حرم امام حسین علیہ السلام خواتین کے لیے تعلیم اور صحت کے اداروں کے قیام میں ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے