بنگلہ دیش اور مصر کے سفراء کا حرم امام علی علیہ السلام کا دورہ

2022-07-14 11:07

عراق میں  بنگلہ دیش اور مصر کے سفراء اور ان کے ہمراہ  وفد نے حرم  امیر المومنین علی علیہ السلام کے روضہ مبارک  کا دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران انہوں نے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی قبر مطہر کی زیارت کی ۔
حرم امام علی علیہ السلام کےشعبہ تعلقات عامہ کےمعاون سلام الجبوری نے دونوں ممالک کے سفراء کا استقبال کیا۔ 
 سلام جبوری نے حرم امام علی علیہ السلام کی تاریخ اور زائرین کو دی جانے والی خدمات کے بارے میں معزز مہمانوں کو تفصیل سے آگاہ کیا۔
مزید برآں معزز مہمانوں کو امام علی علیہ السلام کی حیات مبارکہ پر حرم مبارک کی جانب سے چھپی ہوئی کتب کا تحفہ بھی  پیش کیا گیا۔
دونوں معزز مہمانوں نے حرم کے نظم و ضبط اور زائرین کو دی جانے والی خدمات کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسی خدمات کے جاری رہنے کی توقع کا اظہار کیا۔
بنگلہ دیش کے سفیر نے حرم امام علی علیہ السلام کے ساتھ تاریخی و ثقافتی شعبوں میں کام کرنے کے لئے اپنے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ۔
آخر پر دونوں سفراء نے بہترین مہمان نوازی پر حرم کی انتطامیہ کا  تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تاریخی دورے پر اظہار مسرت کیا۔  انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کی توفیق عطا فرمائی۔ 
 ہم اس مقدس مقام پر  تمام مسلمانوں  کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے  دعا گو ہیں

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى