کربلاء معلی میں نماز عید الاضحی کا روح پرور اجتماع

2022-07-11 10:56

کربلاء معلی میں  مرکزی نماز عیدالاضحیٰ کا سب سے بڑا جتماع کا انعقاد کیا گیانماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی سلامتی، ملک کی ترقی و خوشحالی ، اور عالمی وبا ء کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔

مفضل بن عمر سے روایت ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا:
جب روز قیامت ہو گا تو چار دن اس طرح اللہ کی بارگاہ میں پیش ہونگے جس طرح ایک دلہن کو پیش کیا جاتا ہے اور وہ چار دن عید الفطر، عید الاضحی، جمعۃ المبارک اور عید غدیر ہیں‘‘۔
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں زائرین کرام جب عید مناتے ہیں تو ان کی خوشی  اور جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا اور پیش کرنا ممکن  نہیں ہے.
آج کربلاء معلی میں مرکزی نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے لیے ما بین الحرمین  میں صبح سویرے ہی مومنین کی بہت بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہو گئی اور نماز عید کی ادائیگی کے لیے مومنین کی آمد کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور سب سے بڑا اجتماع ہوا  اور عقیدت و احترام کے ساتھ نماز عید الاضحی ادا کی۔

مومنین کی کثرت کو مد نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام میں متعدد بار نماز عید پڑھائی گئی کہ جس میں ہر دفعہ ہزاروں مومنین نے شرکت کی۔
مومنین نے اس موقع پہ پوری دنیا میں امن و امان اور امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کی دعائیں مانگیں اور خدا سے دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کی فتح و نصرت کی دعائیں کیں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى