الوارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے مریضوں کے علاج کے لیے 405 ملین دینار ادا کیے
کینسر اور ٹیومر کے لیےحرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے الوارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے ان مریض بچوں کے علاج کے لیے جون میں 405 ملین دینار کی ادائیگی کر دی جو ہسپتال بنے کےبعد ایک ماہ میں ہونے والے سب سے بڑا رقم ہے
وارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کی جانب سے ادا کی گئی رقم وارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار آنکولوجی میں تقسیم کی گئی، جو چھٹے مہینے کے بچوں کے علاج کے اخراجات کے طور پر (405) ملین دینار سے زیادہ تھی۔ فاؤنڈیشن کے افتتاح کے بعد سب سے زیادہ ہے۔۔
الوارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے کہا "فاؤنڈیشن نے (405) ملین دینار کی مفت طبی خدمات فراہم کیں جن میں زیادہ ترمریض بچے ہے جن کی لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے جن میں جینیاتی، حیاتیاتی اور ہارمونل ٹیسٹ شامل ہے، جس کی ادائیگی حرم امام حسین علیہ السلام نے کی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ فاؤنڈیشن میں عراق کے مختلف صوبوں سے مریضوں نے مراجعہ کیا ۔اس ہسپتال میں پورے عراق سے مریضوں کی علاج و معالجہ اور دیکھ بال کی جاتی ہے۔اس تمام مراحل میں عراق کے شعبہ صحت اور متعلقہ اداروں کے ذمہ دار ان کا کردار نہایت ہی قابل تعریف ہے
عماد بعو
ابو علی