کربلاء میں پہلا گائنی ہسپتال تکمیل کے قریب

2022-07-03 11:16

عید غدیر کے موقع پر شیخ احمد وائلی ہاسپٹل کا افتتاح کیا جائے گا۔
متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبدالمھدی کربلائی نے  کربلاء مقدسہ میں بننے والے  پہلےگائنی ہسپتال کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا ۔ پروجیکٹ انچارج نے کام کی تکمیل کے بارے میں بریفنگ دی۔
 روضہ امام حسین علیہ السلام کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی کے سربراہ  ڈاکٹر ستار السعدی نے بتایا کہ عید غدیر کے مبارک دن کی مناسبت سے کربلاء معلی میں شیخ احمد وائلی ہسپتال کا افتتاح کیا جائے گا۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ 203 بیڈ پر مشتمل یہ ہسپتال جدید میڈیکل آلات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ ہو گی۔ یہ ہسپتال اس خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا ہسپتال ہوگا۔ اس ہسپتال میں پہلی بار جدید ترین آلات سے لیس 8 بڑے آپریشن تھیڑ  ہیں ۔
ایسا عراق کی کسی بھی ہسپتال میں پہلی مرتبہ ہو گا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہسپتال 7000 مربع میٹر اراضی پر مشتمل ہے ۔ اس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز اور طبی آلات کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات بھی ہونگی۔
جبکہ  فائیر سسٹم، قبل از وقت وارننگ، انٹرنیٹ اور کمیونیکیشنز کے نظام کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ یوں اس منصوبے کا 97 فیصد کا م مکمل ہوگیا ہے ۔
 اس ہسپتال کا افتتاح عید غدیر کی مناسبت سے 16جولائی کو کیا جائے گا

ابراہیم العوینی

ابوعلی

منسلکات

العودة إلى الأعلى