پاکستانی سفیر کا کربلاء معلی کا دورہ

2022-06-29 09:08


دمشق میں موجود  پاکستانی سفیر نے کربلاء معلی کا دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر  کہا کہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ آج مجھے کربلاء کی زیارت کا شرف ملا ۔
میرے پاس جو کچھ ہے اسے اہل بیت  علیہم السلام پر قربان کرنے کے لئے تیار ہوں ۔
شام میں موجود پاکستانی سفیر  اور انکے  ہمراہ وفد نے کربلاء میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری  دی۔
زیارت کے بعدحرم امام حسینؑ  کی انتظامیہ  سے  بھی ملاقات کی  اور حرم کی انتظامیہ کی طرف سے حسن استقبال پر شکریہ ادا کیا ۔
پاکستانی سفیر ریٹائرڈ ائیر مارشل سعید احمد خان نے کہا کہ شام ہو یا پاکستان میری تمام تر صلاحیتیں اہل بیت علیہم السلام کی خدمت کے لیے وقف ہیں۔
 حرم امام حسینؑ کی جانب سے زائرین کرام کو  بلا تفریق سال بھر دی جانے والی خدمات  کو بھی سراہا  ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ، میں حرم امام حسین علیہ السلام کے ساتھ مل کر زائرین کی خدمت کے لیے مشترکہ تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں تاکہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ  سہولیات اور آسانیاں میسر آ سکیں 

امیر الموسوی

ابو علی

العودة إلى الأعلى