حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت پہ کربلا سے نجف مفت ٹرانسپوٹ کا انتظام
حرم امام حسین ع کی انتظامیہ نے امیر المومنین حضرت امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کی یوم شہادت کو منانے کے لئے کربلاء معلی سے زائرین کرام کو نجف اشرف پہنچانے کے لیے مفت بس سروس چلانے کا اعلان کیا ہے ۔
حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر سے گفتگو کرتے ھوئے کہا، کہ حرم کی جانب سے شہادت امام علی علیہ السلام کے موقع پر زائرین اورعزاداروں کو کربلاء سے نجف لے جانے کے لیے درجنوں جدید گاڑیاں اور بسیں چلانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں تاکہ اھالی کربلا و عزادار اور اصحاب مواکب کو امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی یوم شہادت پہ پرسہ دینے کا موقع مل سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصحاب مواکب اور شعائر حسینی کمیٹی نے حرم امام حسین ع اور حرم حضرت عباس ع کی انتظامیہ کی باھمی تعاون سے کربلا کے مختلف علاقوں سے درجنوں بسیں بروزہ ہفتہ یوم شہادت امام علی علیہ السلام 21 رمضان المبارک کو دوپہر 2 بجے نجف اشرف کی جانب روانہ ہونگیں تاکہ عزادار شام کے جلوس عزاء میں شرکت کرسکیں ۔
واضح رہے کہ حرم امام حسین ع کی جانب سے تمام مناسبات پر مقامات مقدسات پہ مختلف مقامات سے زائرین کو لے جانے کا سلسلہ گزشتہ کئی برس سے جاری و ساری ہے۔