رمضان المبارک ،مرجع دینی کے نمائندے کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم
کربلا معلی میں امام رضا چیرٹی فاونڈیشن جو کہ سید علی سیستانی کے نمائندے کی زیر نگرانی چل رہا ہے،کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کربلاء میں 1600مستحق اور نادار فیملیز کو راشن تقسیم کرنے کا اہتمام کیا گیا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل میڈیا سنٹر سے امام رضا چیرٹی فاونڈیشن کے مدیرالحاج محمد ابو دکہ نے راشن تقسیم کرنے کے دوراں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کربلا معلی میں ایک جامع سروے کے بعد رمضان المبارک کے دوران 1600غریب گھرانوں میں روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا جن میں آٹا، چاول، دودھ، چائے اور دیگر ایسی اشیا کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ریے گا
واضح رہے کہ کربلا میں مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ، ومتولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام شیخ عبدالمہدی الکربلائی حفظہ اللہ کی نگرانی میں چلنے والے یہ فاونڈیشن غریب ،نادر اور یتیموں کی مدد کے لئے کوشاں ہے ابتک متعدد یتموں کو گھر بناکر دیا ہے اور میڈیکل اخراجات بھی ادا کیا جاتا ہے
عماد بعو
ابو علی