ایران کے دار الحکومت تہران میں بین الاقوامی انیسویں نمائش قرآن کی موقع پر حرم امام حسین علیہ السلام کے وفد کی شرکت

2022-04-18 11:30

کریم اہل بیت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جمہوریہ اسلامی ایران کے دار الحکومت  تہران میں منعقد انیسویں بین الاقوامی قرآن نمائش میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والا ادارہ  "دار القرآن" کے وفد نے بھی شرکت کی ۔

مرکز اعلام قرآنی کے مسئول  صفاء سیلاوی نے بتایا کہ حرم  امام حسین علیہ السلام کا ادارہ ، دار القران کے وفد نے تہران میں بین الاقوامی قرآنی نمائش  میں شرکت کی اور  اپنے سٹال کو مختلف قرآنی سٹیکرز سے سجایا  اور اس نمائش میں ایسے  مختلف قرآنی نسخے بھی رکھے گئیے تھے  جن کو حرم امام حسین علیہ السلام  نے خاص طور پر عراق میں چھپوائیے تھے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس قرآنی ادارے کے قیام سے اب تک  مختلف قرآنی سٹال اور دیگر پروگراموں میں شائع کیئے گئے اہم قرانی لڑیچراور سیریز بھی اس سٹال کا حصہ تھے جسکی وجہ سے آنے وانے تمام مہمانوں نے دلچسپی کے ساتھ تمام چیزوں کا معائنہ کیئے ۔

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى