عراق میں آٹزم کے مریضوں کے لیے مشرق وسطیٰ کےچوتھے بڑے ہسپتال تکمیل کے قریب
روضہ امام حسین علیہ السلام کے اسٹریٹجک پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نےمتولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی دام ظلہ کی خصوصی ہدایات پر کربلا کے مقدس شہر میں آٹزم کے مریضوں کے لیے مشرق وسطیٰ کےچوتھے بڑے ہسپتال کی بلڈنگ کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری رکھا ہوا ہے
اسٹریٹجک پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر محمدضیاء الدین نے کہا، ہماری ٹیکنیکل ٹیم نے اس پراجیکٹ پر کام کی رفتار بہت تیز رکھی ہے اور عنقریب کام مکمل ہونے والا ہے انشااللہ جلد از جلد ٹزم کے شکار بچوں کے علاج کے لیے مشرق وسطیٰ کےچوتھے بڑے ہسپتال کو آٹزم کی بیماریوں کے علاج میں مہارت رکھنے والی ٹیم کے ساتھ اس بیماری میں مبتلاء افراد کا علاج شروع کردیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے لیے 9,000 مربع میٹر زمین مختص کی گئی ہے اور یہ ہسپتال 250 بیڈ پر مشتمل ہوگا۔ یہ ہسپتال کربلا و بغداد کو ملانے والی اہم ہائی وے پر بنا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولیات حاصل ہو
انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال کی عمارت تین منزلوں پر مشتمل ہو گا۔بچوں کے لئے جنرل وارڈ، علاج معالجہ ، پیشہ ورانہ تھراپی کے کمرے، حسی تھراپی، سماجی تھراپی، سائیکوموٹر تھراپی، فزیکل اور ہائیڈرو تھراپی کے کمرے، اور لیکچر کے کمرے، کلاسز اور تربیت کے علاوہ آٹزم کے مریضوں کے لیے ورکشاپس، اور سائٹ کے بیرونی حصے میں کار پارک، کھیلوں کے میدان، اور ایک سروس بلڈنگ شامل ہے۔
واضح رہے کہ اس عمارت کو آرکیٹیکچرل کمیٹی کے سربراہ نے بتایا کہ "سنٹر جدید اعلیٰ انداز میں منفرد ڈیزائن کے مطابق بنایا جا رہا ہے
عماد بعو
ابوعلی