کربلاء معلی میں نواسہ رسول امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے جشن کی تیاری مکمل

2022-04-16 11:56

حرم حضرت امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ السلام میں نواسہ رسول امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا سنٹر  کی رپوٹ کے مطابق اہل بیت علیھم السلام کی خوشیوں اور مسرتوں سے بھرے ایام میں سے ایک  اہم دن پندرہ رمضان المبارک ہے  کیونکہ اس دن امام حسن مجتبی(ع) کا یوم ولادت  کا دن ہے اس مبارک اور پُر مسرت دن کےحوالے سے کربلا معلی میں بالخصوص دونوں حرم کو انتہائی خوبصورت اور شاندار انداز میں  سجاتے ہیں ۔
دونوں روضہ مبارک میں جگہ جگہ پھولوں کے بڑے بڑے گلدستے اور امام حسن علیہ السلام کے فضائل اور مراتب اور مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینر آویزاں کئے ہیں۔ روضہ مبارک و بین الحرمین  کو رنگ برنگی لائٹس سے سجایا گیا ہے۔
بڑے شہزادے کی یوم ولادت کی مناسبت سے حرم میں مختلف سینکڑوں تحفے تیار کیے جاتے ہیں جو میلاد کے دن پھولوں، مٹھائی اور مبارک باد پر مشتمل کارڈز کے ساتھ زائرین کرام میں تقسیم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث دو سال کے وقفے کے بعد حرم حضرت امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ السلام میں کریم اہل بیت علیہم السلام کی ولادت باسعادت کا جشن منایا جا رہا ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى