نیشنل لیول پر منعقد حفظ قرآن کے مقابلے میں حرم کے زیر انتظام حفظ کرنے والے حافظ کی پہلی پوزیشن

2022-04-15 12:39

ملکی سطح پر منعقد حفظ قرآن پاک اور تلاوت کے مقابلے میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام حفظ کرنے والے حافظ نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے ادارے مرکز تبلیغ قرآنی (آیات) کے حافظ نے وزارت تعلیم عراق کے زیر اہتمام رواں سال سیکنڈری اسکولوں کے طلباء کےدرمیان ہونے والے حفظ قرآن اور تلاوت کے مقابلے میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

قرآنی مقابلہ انعقاد کرنے والی کمیٹی نے ملکی سطح پر صوبہ کرکوک میں ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام وزارت تعلیم کی تعاون سے سیکنڈری سکولوں کے طلباء کے درمیان میں حفط قرآن پاک اور تلاوت کلام مجید کا مقابلہ منعقد کیا جو کہ تین دن تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھا

انسٹی ٹیوٹ کے مدیر نے کہا حرم کے زیر انتظام حفظ کرنے والے حفاظ ،مختلف قومی قرآنی مقابلوں میں شرکت کر کے نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں ۔ الحمد اللہ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مرکز تبلیغ قرآنی کے ایک ہونہار طالب علم حافظ علی حسن شمران نے ملکی مقابلے میں پہلی  پوزیشن جبکہ حافظ علی اکرم نائس نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے

امیر الموسوی 

ترجمہ ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى