حرم امام حسین علیہ السلام کے پہلو میں موجود سفیر امام حسین ع ھوسپیٹل سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں زائرین مستفید ھوتے ہیں۔

2022-04-13 12:41

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والا ہسپتال سفیر امام حسین ع میں گزشتہ تین ماہ کے مختصر عرصہ میں  19124 مریضوں نے مراجعہ کی اور مفت میں طبی سہولیات بھی حاصل کی  ۔
ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر الشمری نے کہا کہ تین ماہ کے مختصر عرصہ میں او پی ڈی میں تقریبا  3237 مریضوں نے مراجعہ کیا  جبکہ ایمرجنسی میں 15905 مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی۔ 
انہوں نے مزید کہا، اسی دوران  2674 مریضوں کی سرجری کی گئی  جبکہ 111 مریضوں کی لیزر شعاوں کی مدد سے پتھری کا  خاتمہ کر دیا گیا ، علاوہ براین اسی دورانیہ میں تقریبا 2649  مریضوں کو  ھوسپیٹل میں داخل کیا گیا ۔

الشمری نے وضاحت کی کہ ہسپتال کی لیبارٹری میں  (133، 11)  مختلف ٹیسٹ  کیئے گئے جبکہ ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کےلئے   تقریبا 7613 مریضوں نے مراجعہ کیئے اور ان کے ٹیسٹ بھی  کیئے گئے حالانکہ  3438 کی تعداد میں مریضوں کی ای سی جی کی گئی اور دوائی سے بھی مستفید ھوئے ۔
واضح رہے یہ سلسلہ حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی دام ظلہ کی خصوصی حکم پر مومنین کی تعاون سے  جاری و ساری ھے۔

ابراہیم عوینی

ترجمہ ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى