بنگلہ دیش کی سفیر کاحرم امام حسین علیہ السلام کا دور

2022-04-12 10:50

عراق میں بنگلہ دیشی سفیر (آمدی فضلول الباری) نے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے بعد حرم  کے اندر صحن میں واقع  میوزیم کا  بھی دورہ کیا ۔

بنگلہ دیشی سفیر کا استقبال میوزیم  کے مدیر جناب غسان شھرستانی نے کیا جنہوں نےاس عجائب گھر میں موجود قیمتی اشیاء اور نوادرات اوراہل بیت  ع  سے منصوب اشیاء کے بارے میں بریفنگ دی اورانکی تاریخ بھی بتائی۔

بنگلہ دیشی سفیر، آمدی فضلول الباری نے کہا کہ یہ قیمتی اشیاء ایک عظیم اور قدیم تاریخ کی نمائندگی کرتی ہیں۔
 ان اشیاء کے ساتھ ایک روحانی تعلق بھی ہے کیونکہ یہ چیزیں ان پاک ہستیوں سے منسوب ہیں۔
  انہوں نےان قیمتی اشیاء کے ڈسپلے، ترتیب اورلائٹنگ کے نظام کی تعریف کی، جو کہ دیکھنے والوں کی دلچسپی میں اضافہ کرتا ہے۔

 انہوں نے زور دیا کہ ان اشیاء کی  حفاظت ہم سب پر فرض ہے ۔
ان اشیاء کو جب قریب سے دیکھیں تو تقدس ،روحانیت اورمسحورکن کیفیت طاری ہوتی ہے اور میں انشااللہ مستقبل میں دوبارہ اس میوزیم کا دورہ کروں گا۔

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى