بیلجیئم کے اخبار کی عراق میں سیاحت کی فروع کے لئے شہر کربلاء کی کوششوں کی تعریف
یلجیئم کے رسمی اخبار لا لیبر نے عراق میں سیاحت کے شعبے میں مقدس شہر کربلاء کی انتظامیہ کی بہت ساری مشکلات کے باوجود اس شعبہ کو بحال کرنے کے لئے، کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے ۔
اخبار نے عراق میں غیر ملکی سیاحوں کی حالیہ آمد کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مقدس شہر کربلاء اور نجف اشرف کے سیاحتی ہوٹلوں میں انفراسٹرکچراورسہولیات کے فقدان کے باوجود ہر سال ہزاروں غیر ملکی زائرین آتے ہیں۔
ایک مقامی ہوٹل کے مالک کا کہنا تھا کہ ہمیں اس شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے انویسڑز کی ضرورت ہیں تاکہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوں ۔
رپورٹ میں غیر ملکی سیاحوں کے ایک گروپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی مرتبہ عراق کے متعدد تاریخی و مذہبی مقامات کا وزٹ کیا ہے ۔ہم ہر دفعہ عراقیوں کی مہمان نوازی اور زائرین کی خدمت سے متاثر ہوئے ہیں۔ انکی تمام تر کوشش یہی ہوتی ہے کہ کسی بھی زائر کو کوئی تکلیف نہ ہو۔
سب سے اہم بات یہ ہے یہ لو گ امیر و غریب ،رنگ و نسل کا فرق کئے بغیرزائرین کی خدمت کو اپنا مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں