نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کے اخراجات العین چیرٹی فاونڈیشن کو عطیہ کر کے نئی روایت قائم کر دی

2022-04-05 10:19

عراق کے صوبہ دیالہ سے تعلق رکھنے والے نوبیاہتا جوڑے نے شادی کے اخراجات مرجع دینی اعلی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیسیتانی دام ظلہ الوارف کےزیر نگرانی یتیموں کے لئے  بنائے گئے ادارے العین چیرٹی فاونڈیشن کو دے دیے تاکہ یتیموں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوں سکیں۔
   
صوبہ دیالہ کے شہر خالص سے تعلق رکھنے والے نوبیاہتا جوڑے نے شادی کے اخراجات کو جمع کر کے العین چیرٹی فاونڈیشن کو ڈونیشن کے طور پر دے  کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ، تاکہ مستقبل کے چمکتے ستاروں کی صحیح طرح تعلیم  و تربیت ہو سکے۔ 

العین چیرٹی فاؤنڈیشن کے جنرل سپروائزر شیخ امجد ریاض نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ ہمارے معاشرے کا یہ ہے کہ ہم ارد گرد میں موجود  یتیموں  کے مسائل کو درک نہیں کرتے اور اپنی اپنی زندگی  میں مصروف رہتے ہیں، جس سے  معاشرے کا اہم طبقہ ،محرومی کا شکار ہوجاتا ہے۔

العین چیرٹی فاونڈیشن مخیرین کی تعاون سے مرکز انجم زہراء بنارہا ہے تاکہ ان یتیموں کی صحیح طریقے سے دیکھ بھال کر کے ان کو معاشرے کا ہنر مند فرد بنایا جائے اور ان میں احساس کمتری کو ختم کرنے کے لئے باقاعدہ  طور پر نفسیاتی امور کی خصوصی نگرانی کی جاتی ہیں

العودة إلى الأعلى