حرم حضرت امام حسین علیہ السلام میں محفل انس بقرآن کے انعقاد سے رمضان المبارک کا آغاز

2022-04-04 18:20

روضہ مبارک حضرت امام حسین  علیہ السلام کےشعبہ دار قرآن  الکریم کی جانب سے بروز اتوار (1 رمضان المبارک 1443ھ) بمطابق (3 اپریل 2022 عیسوی) کی سہ پہر کو حرم اطہر کی روحانی فضاؤں میں ختم قرآن کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں قاریان قرآن کے ایک گروپ نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ ختم قرآن کی اس بابرکت محفل کا انعقاد  صحن حرم امام حسین علیہ السلام کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں زائرین اس پُر سکون ماحول میں  شرکت کرتے ہیں  یہ محفل ماہ مقدس کے اختتام جاری رہے گی۔
دار قرآن  الکریم  کے مسول نے انٹر نیشنل میڈیا سنٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلاوت قرآن پاک روضہ مبارک حرم امام حسین علیہ السلام کی اہم ترین سرگرمیوں میں سے ہے اور ماہِ رمضان میں ختمِ قرآن کی محفل کا شمار روضہ مبارک کے اہم ترین رمضانی پروگراموں میں ہوتا ہے۔ کیونکہ رمضان اور قرآن کے درمیان بہت خاص، گہرا اور مضبوط تعلق ہے۔
ختم قرآن کی اس محفل میں ہر روز قرآنِ مجید کے ایک پارہ کی تلاوت کا شرف حاصل کیا جاتا ہے۔ اور اسے مختلف میڈیا ہاؤسز اور چینلز براہ راست نشر کرتے ہیں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى