شہداء کی فیملیز کے لئے بنائے گئے سات رہائشی مکانات کا افتتاح

2022-04-03 11:05

مرجع دینی اعلی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کے فتوی   پر لبیک کہتے ہوئے جنگ میں شہید ہونے والے  شہدا ءکی فیملیز کے لئےحرم امام حسین علیہ سلام  اور بعض مخیرین کی تعاون  سے کربلا معلی میں بنائے  گئے سات رہائشی مکانات پر مشتمل کمپلیکس کا المرتضیٰ (علیہ السلام) فاؤنڈیشن ، بعض مخیرین  ، علی اکبر بریگیڈ کے نمائندوں، اور شہداء کے خانوادوں  کی موجودگی میں حرم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علاء ضیاء الدین نے افتتاح کیا۔
شعبہ کے سربراہ احمد رسول فرحان نے کہا کہ متولی شرعی  حرم امام حسین علیہ السلام کو ایک مومن نے  2950 مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل زمین کا ایک پلاٹ شہداءکی فیملز کے لئے گھر بنانے لئے دیا۔ اس پر ہم نے ایک جامع پالسی کے تحت حرم اور کچھ مخیرین کی تعاون سے کام شروع کیا جو کہ  کامیابی سے ہمکنار ہوگیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بابرکت مہینے یعنی  شعبان المعظم  کے آواخر میں  ہمیں یہ سادہ تحفہ پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ اس ہاؤسنگ  سکیم میں ہر گھر  کے لیے تقریباً (100 مربع میٹر) کا تعمیراتی رقبہ مختص کیا گیا ہے اور مناسب بنیادی سہولیات کے ساتھ ان  گھروں کو مکمل کر کے  خانوادہ  شھداء کو دیا گیا ہے تاکہ یہ لوگ   باعزت اور باوقار  زندگی گزار سکیں۔
 واضح رہے کہ  حرم کی جانب سے شہداء کے لواحقین کے لیے یہ کوئی پہلا اقدام نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی شہداء کی فیملیز کے لئے مختلف پروگرامز تشکیل دیے گئے ہیں، جن کے ذریعے سے ان کی خدمت کی جا رہی ہے.
آخر میں معزز خاندانوں میں گھروں کی چابیاں تقسیم کی گئیں اور تمام حاضرین نے رہائشی مکانات  کو دیکھا اور موجودہ سہولیات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔

روپوٹنگ عماد بعو

منسلکات

العودة إلى الأعلى