حرم امام حسین علیہ السلام نے کربلاء میں آزمائشی طور پر دوا ساز فیکٹری کا افتتاح کر دیا
مرجع اعلی کے نمائندے متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام شیخ عبدالمہدی الکربلائی دام ظلہ نے ڈاکٹرزاورماہرین کی موجودگی میں یورک فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل لوازمات بنانے والی فیکٹری کی پہلی تجرباتی مرحلہ کا افتتاح کیا۔
شیخ الکربلائی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے فرمایا کہ اس طرح کے کارخانے کا عراق میں کام شروع کرنا ، دواسازی کی صنعت میں ایک اہم پیش رفت ہیں، اوریہ حرم کے ان اسٹریٹجک منصوبوں میں سے ایک ہیں جس کے ذریعے سے عراق کی معیشت کوسہارا دیا جا سکیں تاکہ آنے والے وقتوں میں معیشت مظبوط ہو۔
انہوں نے مزید کہا،عراق بہت سی بنیادی ضروری اورغیر ضروری اشیاء کو بھی بیرون ملک سے درآمد کرنے پرانحصار کرتا ہے، لیکن ہم ضروری خوراک اورادویات کی بنیادی ضروریات کو ملک کے اندر فیکٹریوں میں تیار کر کے فراہم کر نے کی راستہ پر گامزن ہے ، اور یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ عراقی قوم اپنے پاوں پر کھڑا ہوسکیں
الکربلائی نے کہا ہم عراق کے ہنرمند افراد پر یقین رکھتے ہیں اوران کے ہاتھوں میں عراق کا مستقبل دیکھتے ہیں، اور امید ہے کہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے مرحلے پر تیزی سے کام ہو گا۔ اس کے علاوہ، میں آپ لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ہم جن مصنوعات کو تیار کریں ان میں عالمی معیار کو مدنظررکھ کر کام کریں تاکہ اس دواء کی کارکردگی اور اثر باقی رہیں ۔
ہمارا اور آپ کا مقصد اپنے ملک عراق اورمریضوں کی خدمت کرنا ہے، اس لیے، میں آپ کو معیار، کارکردگی اوراپ گریڈنگ پرزوردیتا ہوں تاکہ عوام اور وزارت صحت کو آپ پراعتماد ہو سکے۔اور آپ دوسرے مراحل میں داخل ہو سکیں اورعراق کے اندر دواء بنانے کی پیداوار کی شرح کو بڑھا سکیں اور اس طرح سے مصنوعات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
یورک فیکٹری کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر مھند السعدی نے کہا، متولی شرعی حرم امام حسین شیخ عبدالمہدی الکربلائی دام ظلہ کی طرف سے فیکٹری کے لئے خصوصی توجہ کے نتیجے میں ہم فیکٹری کو بروقت کھولنے میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہیں کہ یہ فیکٹری 25 دونم کے رقبے پر واقع ہے، جراثیم سے پاک رقبہ 13 ہزار مربع میٹر، لیبارٹری کا رقبہ ایک ہزار مربع میٹر ہے، اورعمارتوں اور خدمات کا رقبہ تین ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا، لیبارٹری نے تحقیقی ٹیسٹ کے مقصد کے لیے منظوری حاصل کر لی ہے، اوراب دوائیوں کو آزمائش کرنے کے بعد انہیں مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا مجموعی طور پر یہ فیکٹری نو مراحل پر مشتمل ہوگا جس میں پہلے تین مرحلے میں پروڈیکشن ہوگا اور باقی چھ مرحلہ کا پروڈیکشن بعد میں ہوگا اور انشااللہ 2023 کے اوائل میں اپنا پروڈکشن مارکیٹ میں سپلائی کرینگے