برطانوی مشہور پروڈکشن ہاوس کا کربلاء معلی آمد
برطانوی مشہور پروڈکشن ہاوس ائی ٹی این پروڈکشن کی ٹیم کا کربلاء معلی کا دورہ ،جو عراقیوں کی حالات زندگی اور عراق کی تمدن تہذیب ،آثار قدیمہ اور مذہبی مقامات پر ایک دستاویزی فلم بنا رہا ہے جس کو برطانوی چینل 5 پر نشر کیا جائے گا
حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا ذیلی ادارہ انٹرنیشنل میڈیا سنٹرغیر ملکی یوٹیوبراورشوشل ایکٹویسٹ کے عراق کے دورے کا بالعموم اور کربلاء کا بالخصوص اہتمام کرتا ہے تاکہ عراق کا اصلی چہرہ اس کی ثقافت اور ان کی مہمان نوازی میڈیا کے زریعے لوگوں تک پہنچ سکے اسی سلسلے میں برطانوی مشہور پروڈکشن ہاوس کو خوش آمدید کہا
انٹرنیشنل میڈیا سنٹرکے عہدیدارحیدرالمنکوشی نے کہا کہ ہم ہمیشہ سوشل میڈیا پرتمام فرقوں اورمذاہب سے تعلق رکھنے والی بااثر شخصیات کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں، تاکہ دنیا تک امن و محبت کا پیغام پہنچ سکے۔ اسی سلسلے میں ، ہم نے مشہور برطانوی
( Michael Palin ) پروڈکشن کو اور مشہور صحافی ITNپروڈکشن کمپنی
کو ویلکم کیا تاکہ ہماری ثقافت عراق کی قدیم تہذیب ،اسلامی رہن سہن اور بودباش آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات، اور ترقیاتی کام لوگوں کو دکھا سکیں۔
المنکوشی نے مزید کہا برطانوی یہ پروڈیکشن ٹیم اسلامی رہن سہن اور بودباش آثار قدیمہ کی فلم بندی کے لئے آیا ہے تو ان کے لئے اہم مقامات میں سے ایک کربلا معلی تھا کیونکہ یہاں پر ہم بغیر کسی تفریق کے تمام لوگوں کو ویلکم کہتے ہیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے فرقوں اور مذاہب میں تفریق نہیں کرتا، اور ہر ایک کے ساتھ انسانیت کی بنیاد پر برتاؤ کرتا ہے۔ حرم امام حسین علیہ السلام کا دروازہ ہر ایک کے لئے کھلا ہے مرجع اعلی سید علی سیستانی مد ظلہ الوارف کی خصوصی ہدایت پر
صحافی مائیکل پیلن نے انٹرنیشنل میڈیا سینٹرسے بات کرتے ہوئے کہا، ہم لوگ عراق کی تاریخی، ثقافتی، سماجی اور مذہبی ثقافتوں اور تہذیب کومختلف ممالک میں دکھانے کی کوشش کریں گے۔ عراق کا ہمارا سفر عراق کے شہر دھوک سے شروع ہوا اور فاؤ شہر پر ختم ہوگا، اور ہمارے لئے اہم مقامات میں سے ایک شہر کربلا تھا، اس لئے ہم نے عراقی معاشرے کے سب سےبڑے طبقے کی نمائندگی کرنے والے سب سے نمایاں مذہبی مقامات کے طور پر حرم امام حسین ع سے رابطہ کیا تاکہ ہم اس خوبصورت مذہبی اور پر امن جگہ کو دیکھا سکیں ،.
انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران ہم نے کربلا شہر میں مذہبی و روحانی طور پر سکون اور خوبصورت عبادات گاہ کو دیکھا اور مختلف ممالک اور عراق کے مختلف صوبوں سے ائیں ہوئے زائرین کی آمد کی بھی فلم بندی کی ہے ۔
رپوٹنگ عباس نجم