عرب دنیا کے بہت بڑے یوٹیوبر کا کربلاء معلی کا دورہ

2022-03-28 10:27

حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا ذیلی ادارہ انٹرنیشنل میڈیا سنٹرغیر ملکی فعال سیاحوں یوٹیوبراورشوشل ایکٹویسٹ کے عراق کے دورے کا بالعموم اور کربلاء کا بالخصوص اہتمام کرتا ہے تاکہ عراق کا اصلی چہرہ اس کی ثقافت اور ان کی مہمان نوازی میڈیا کے زریعے لوگوں تک پہنچ سکے۔ 

انٹرنیشنل میڈیا سنٹرکے عہدیدارحیدرالمنکوشی نے کہا کہ ہم ہمیشہ سوشل میڈیا پرتمام فرقوں اورمذاہب سے تعلق رکھنے والی بااثر شخصیات کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں، تاکہ دنیا تک امن و محبت کا پیغام پہنچ سکے۔  اسی سلسلے میں ، ہم نے اردنی (یوٹیوبر) جہاد حطاب  کو خوش آمدید کہا۔
 یہ عرب دنیا کے بہت بڑے  یوٹیوب چینلز کے مالک ہیں ۔ان کے لاکھوں ویوررز ہیں۔ ان کو مدعو کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ان کے زریعے عراق کی قدیم تہذیب ،اسلامی رہن سہن اور بودباش لوگوں کو دکھا سکیں۔ 
المنکوشی نے مزید کہا، یہ ضروری ہے کہ اس دور میں غیر ملکی اور عرب سیاحوں، اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والے شخصیتوں سے مرتبط رہیں تاکہ امام عالی مقام  علیہ السلام کے قیام کے مقاصد کو دنیا تک پہنچا سکیں۔
 قوم و مذہب سے بالاتر،یہ وہ پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے مختلف لوگوں تک امن ،محبت اوربھائی چارگی  کو پہنچایا جا سکتا ہے ۔ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ لوگ دو طرح کے ہوتے ہیں، یا تو دین میں تمہارے بھائی یا خلقت میں تمہارے برابر، اس فرمان کی روشنی میں مرجع اعلی سید علی سیستانی مد ظلہ الوارف  نے عراق میں کام کیا اور الحمد اللہ کامیاب ہوا  ۔
انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کی ویب سائٹ کے چیف ایڈیٹر صباح الطالقانی نے حطاب سے ملاقات کے دوران کہا، ہم نے ان کو اور ان کے فالورز کو، جو ہماری معلومات کے مطابق لاکھوں میں ہیں ،کربلا کی تاریخ کا مختصر جائزہ، امام حسین علیہ السلام کی قیام کا مقصد، اس مقدس شہر کی ثقافتوں اور اس کے اہم آثار بشمول کربلاء میں دنیا کا قدیم ترین گرجا گھر اور دیگر آثار قدیمہ، ورثہ اور مذہبی مقامات کے بارے میں بریفنگ دی ہے۔
الطالقانی نے مزید کہا، ہم نے ان پر واضح کر دیا کہ کربلا کا مقدس شہر، اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے فرقوں اور مذاہب میں تفریق نہیں کرتا، اور  ہر ایک کے ساتھ انسانیت کی بنیاد پر برتاؤ کرتا ہے۔  حرم امام حسین علیہ السلام کا دروازہ ہر ایک کے لئے کھلا ہے۔

واضح رہے کہ حطاب سوشل میڈیا کی بااثر ترین شخصیات میں سے ایک ہے اور ان کے 9 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ وہ برسوں سے عرب اور غیر ملکی لوگوں کی ثقافتوں اور مذاہب کی تصویر کشی کرنے اور انہیں عرب ممالک میں نشر کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى