حرم امام حسین علیہ السلام کا موصل میں گائنی ہسپتال کا افتتاح
حرم امام حسین علیہ السلام نے عراق کے صوبہ موصل کے شمال میں گائنی(امراض نسواں) ہسپتال بنایا ہے جس کا پندرہ شعبان المعظم کویوم ولادت امام زمانہ عج کی مناسبت سے ،عراقی وزیر اعظم اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکنے والے شخصیات کی موجودگی میں افتتاح کیا ۔واضح رہے یہ ہسپتال عراق کے شمال میں موجود صوبہ نینوی میں البتول میڈ یکل کالج برائے امراض نسواں کے نام سے بنایا ہے ۔
پروجیکٹ کے انچارچ انجینئر حسین رضا نے کہا، ہماری ٹیم نے دن رات ایک کر کے انتہای تیزی چھ ماہ کے قلیل مدت میں کام مکمل کر دیا ہے ۔اورآج اس کا افتتاح کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ کا کل رقبہ 700 مربع میٹر ہے، جس میں سے 500 مربع میٹر پر بلڈنگ تعمیر کی گئی ہےاور یہ ہسپتال 220 بستروں پر مشتمل ہے۔ یہ ہسپتال حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے موصل کے شمال میں رہنے والے ہم وطن بھائیوں کے لیے ایک تحفہ ہے ۔کیونکہ یہاں پر موجود تمام سہولیات مفت فراہم کی جائے گی وزارت صحت صوبہ نینوا کی تعاون سے
واضح رہے کہ اس سے پہلے حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے موصل کے جنوب میں ایک ہسپتال تعمیر کیا جا چکی ہے