پاکستانی نزاد جرمن یوٹیوبر کا موٹر سائیکل پر سفر کربلا

2022-03-20 11:18

پاکستانی نزاد جرمن یوٹیوبر ابرار حسن امن و آشتی کو فروغ دینے کے لیے کربلا معلی تشریف لائے اور انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو میزبانی کا موقع دیا۔
ان کو حرم امام حسین علیہ السلام سے متعلق آثار قدیمہ کی زیارت کرائی گئی ۔

انٹر نیشنل میڈیا سنٹر کوانٹرویو دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ میرا تعلق پاکستان سے ہے، لیکن میں 12 سال سے جرمنی میں مقیم ہوں ۔
پیشہ کے اعتبار سے سول ایوی ایشن کا انجینئر ہوں، میں نے اپنے موٹر سائیکل پردوسال قبل جرمنی سے سفرشروع کیا تھا۔ جرمنی سے ترکی اور پھر ایران آیا ۔ کورونا کی وجہ سے دو سال کے لیے پاکستان میں مجھے سفرکو  روکنا پڑا

۔15فروری 2022 کو اپنا سفر دوبارہ شروع کیا اور پاکستان سے ایران آیا اور شلمچہ بارڈر سے عراق میں داخل ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں عراق سے محبت کرتا ہوں اور یہاں پر موجود تمام مقدس مقامات اور آثار قدیمہ کو دیکھنا چاہتا ہوں تاکہ دنیا کو بتا سکوں کہ عراقی کتنے مہمان نواز ہیں ۔میں جس جگہ بھی گیا وہاں کے  لوگوں نے پیار و محبت سے استقبال کیا۔

اس سفر میں میرا مقصد قوم، قبیلہ اور مذہب سے بالا تر ہو کر لوگوں  کو امن و محبت کا پیغام پہنچانا اوراعلیٰ اخلاق  کا عملی مظاہر کرنا ہے تاکہ برداشت و  رواداری کی فضا کو فروغ دیا جا سکے۔

العودة إلى الأعلى