حرم امام حسین علیہ سلام کے شعبہ مذہبی امور کے زیر انتظام معرفت امام زمانہ عج سیمینار کا انعقاد

2022-03-17 19:28

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے زیر انتظام امام زمانہ عج کے یوم ولادت کے موقع پر معھد العلمین لدراسات العلیا النجف الاشرف میں اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

اس سیمینار میں حوزہ علمیہ قم المقدسة کے معروف  استاد ، جامعہ المدرسین کے رکن اور مہدویت کے موضوع کے ماہر عالم دین آیت اللہ نجم الدین الطبسي نے اپنے علمی اور تحقیقی خطاب کیا

جس میں انہوں نے امام زمانہ عج کے فرامین کی روشنی میں دورحاضر میں علما کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ اور عصر حاضر میں اس اہم فریضہ(انتظار) کو کیسے انجام دیا جائے تاکہ اس کے مثبت اثرات زیادہ سے زیادہ ظاہر ہوں۔اورچاراہم نکات کی طرف متوجہ کیا جس کا ہوانا ایک عالم دین میں ضروری ہے۔

اس سیمینار میں حوزہ علمیہ نجف اشرف سے مختلف ممالک کے علما کرام نے شرکت کی ۔

خطاب کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔سوال و جواب کے سیشن میں سماحۃ الشیخ نجم الدین الطبسی دامت بركاتہ نے سوالات کے وافی و شافی جوابات دیے اور شرکا کے درمیان قرعہ اندازی کے زریعے انعامات بھی تقسیم کیا گیا۔ 

سیمینار کے آخر پر حرم امام حسین کے مسؤول شعبۃ المعاہد الدينيہ جناب شیخ احمد عاملی نے شرکاء کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا

منسلکات

العودة إلى الأعلى