عالمی کتابی مقابلے میں حرم امام حسین علیہ السلام نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے زیلی ادارے مجمع الامام الحسين العلمي لتحقيق تراث اہل البيت (عليهم السلام) نے 2022 کے عالمی کتابی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ،جس کا اہتمام وزارت ارشاد طہران نے کی تھی
مجمع الامام الحسين العلمي لتحقيق تراث اہل البيت (عليهم السلام) کے ڈائریکٹر مشتاق المظفر نے کہا کہ ابن فہد الحلی کے انسائیکلو پیڈیا کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جو کہ تہران میں وزارت ارشاد کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔یہ موسوعہ 17 جلد پر مشتمل ہے جس میں علم نجوم ،عقائد،تاریخ اہل بیت اور مختلف علوم پرسیر حاصل بحث کی گئی ہے
انہوں نے مزید کہا، اس بین الاقوامی مقابلے میں متعدد مختلف ممالک نے حصہ لیا، جن میں عراق ،جرمنی، چین، انڈونیشیا اورعراق کے عتبات عالیات میں سے عتبہ امام حسین ع نے شرکت کی، جس کی نمائندگی مجمع الامام الحسين العلمي لتحقيق تراث اہل البيت (عليهم السلام) نے کی ۔
المظفر نے کہا، "ابن فہد الحلی کے انسائیکلو پیڈیا پر مدرسے کے طلباء اور ماہرین تعلیم و محققین کی مدد سے تحقیقات مکمل کی ہے اوراس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، اور ہم نے یہ اعزاز اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے حاصل کیا