محکمۂ صحت نجف اشرف کا 28 صفر کے موقع پر جامع منصوبہ

2025-08-22 13:00

نجفِ اشرف میں محکمۂ صحت نے اعلان کیا ہے کہ 28 صفر، یومِ شہادتِ رسولِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے

محکمۂ صحت کے ڈائریکٹر کے مطابق، اس سال زائرین کی خدمت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 63 میڈیکل کیمپ اور 74 ایمبولینس گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں، جو نجف کے داخلی راستوں کے تین اہم مقامات پر خدمات فراہم کریں گی جہاں زائرین کی آمد اور رش زیادہ ہوتا ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ میڈیکل کیمپوں کا آغاز بدھ سے ہوگیا ہے اور یہ انتظامات 28 صفر، یومِ شہادتِ رسولِ اکرمؐ تک جاری رہیں گے۔ توقع ہے کہ اس سال نجف آنے والے زائرین کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہوگی، جب کہ موسم بھی نسبتاً گرم ہے

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : 28 صفر شہادت رسول اللہ ص

العودة إلى الأعلى