شعائرِ حسینی کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، سیکریٹری جنرل حرم امام حسینؑ

2025-07-13 06:15

حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل، جناب الحاج حسن رشید العبایجی نے زیارتِ اربعین کانفرنس سے اپنے خطاب میں شعائرِ حسینیہ کو تحریف اور انحراف سے بچانے، نیز ان اعلیٰ اقدار و اصولوں کو قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جن کے لیے امام حسین علیہ السلام نے عظیم قربانی دی

انہوں نے کہا کہ شعائرِ حسینیہ کی تعظیم ایک ایمانی، ولائی اور روحانی فریضہ ہے، یہ دلوں کے تقویٰ کا مظہر اور دینِ اسلام کی بنیادوں میں سے ایک اہم ستون ہے

سیکریٹری جنرل نے مرجعیتِ اعلیٰ کی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اور مواکبِ حسینی، انجمنوں، نوحہ خواں حضرات اور شعراء کو ذاتی اجتہادات اور غیر مناسب طرزِ عمل سے اجتناب کی نصیحت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شعائرِ حسینیہ کی تقدیس کو محفوظ رکھنے کے لیے ایسے مرثیے اور نوحے منتخب کیے جائیں جو واقعۂ کربلا سے مربوط ہوں اور حقیقت پر مبنی ہو، جن میں مبالغہ نہ ہو اور نہ ہی غیر شرعی دُھنیں یا ساز شامل کیے جائیں، کیونکہ اس سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں اور اعتراضات کا دروازہ کھلتا ہے۔

دوسری جانب، حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبۂ شعائر و مواکب حسینیہ کے سربراہ جناب رسول فضالہ نے "کربلاء ٹوڈے" نیوز ایجنسی کو بتایا کہ کانفرنس میں عراق کے مختلف صوبوں سے مواکب اور انجمنوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر زائرینِ کرام کو زیارتِ اربعین کے دوران بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے اہم تنظیمی و خدماتی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، اور ایک جامع پالیسی مرتب کیے جانے پر بھی اتفاق ہوا

منسلکات

العودة إلى الأعلى