پاکستان میں محرم کے پہلے دس دنوں میں 623،85 ارب روپے سے زائد خرچ کیے گئے
پاکستانی نیوز چینل "جیو نیوز" کی ایک فیلڈ سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ماہِ محرم الحرام کے ابتدائی دس دنوں کے دوران خرچ کی جانے والی رقم 2.24 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی، جو تقریباً 623.85 ارب پاکستانی روپے کے برابر ہے
رپورٹ کے مطابق یہ خطیر رقم نیاز، سبیلوں اور نذورات پر دسویں محرم کی شب گیارہ بجے تک خرچ کی گئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ایک ابتدائی اور محتاط تخمینہ ہے، جب کہ زمینی حقائق اور مشاہدات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اصل اخراجات اس سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں، کیونکہ مجالسِ حسینی اور عاشوراء کی یاد میں انجام دی جانے والی رضاکارانہ سرگرمیوں کا دائرہ نہایت وسیع ہے۔
جیو نیوز نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ سلسلہ صرف پہلے دس ایامِ محرم تک محدود نہیں بلکہ محرم و صفر کے پورے عرصے میں ملک بھر کے شہروں اور قصبوں میں جاری رہتا ہے، جو اس عظیم مذہبی مناسبت کے ساتھ عوام کے گہرے روحانی، جذباتی اور ثقافتی تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ سب کچھ درحقیقت امام حسین علیہ السلام کی عظمت، اُن کی محبت، اور اُن کے ملکوتی نام کی برکت ہے۔ یہی وہ حسینی وابستگی ہے جو پاکستانی مؤمنین کو محرم کے ایام میں یکجا کر کے ایسی عظیم قوت میں تبدیل کر دیتی ہے، جس کے سامنے دشمن کے سال بھر کے منصوبے خاک میں مل جاتے ہیں۔