عراق کا ایران کی بندر عباس دھماکے پر اظہارِ تعزیت اور یکجہتی کا اعلان

2025-04-27 10:37

کربلا ٹوڈے: عراق کی وزارتِ خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی شہر بندر عباس کی رجائی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے بعد ایرانی قیادت اور عوام سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق، رجائی بندرگاہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور سینکڑوں معصوم شہری زخمی ہوئے، جس پر عراقی حکومت گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے

بیان میں مزید کہا گیا کہ عراقی حکومت ایرانی عوام اور قیادت کے ساتھ اس مشکل وقت میں مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔

عراقی وزارتِ خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی چیلنجز کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے قریبی تعاون ناگزیر ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ عراق اس سانحے کے متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔

العودة إلى الأعلى