کربلا میں مرجعیت کے نمائندے کی سامراء میں مرقدِ امامین عسکریین علیہما السلام پر حاضری
عتبہ حسینیہ مقدسہ کے متولی شرعی، جناب شیخ عبد المہدی کربلائی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سامراء میں مرقدِ امامین عسکریین علیہما السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔
ان کے استقبال کے لیے عتبہ عسکریہ مقدسہ کے سیکریٹری جنرل اور دیگر ذمہ داران موجود تھے
عتبہ حسینیہ مقدسہ کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ، محترم عباس عاصم الخفاجی نے بتایا کہ مرجعیتِ اعلیٰ کے نمائندے جناب شیخ عبد المہدی کربلائی اور ان کے ہمراہ موجود وفد نے زیارت کی ادائیگی کے بعد صحن اور حرم مطہر میں جاری تعمیری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا
الخفاجی نے مزید کہا کہ مرجعیتِ اعلیٰ کے نمائندے نے عتبہ عسکریہ مقدسہ کو خدماتی منصوبوں کے ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ عتبہ حسینیہ مقدسہ ہر سطح پر تعاون کے لیے تیار ہے
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جناب شیخ عبد المہدی کربلائی نے عتبہ عسکریہ کی انتظامیہ کے ساتھ متعدد اجلاس منعقد کیے، جن میں زیارت کے خصوصی موسموں، بالخصوص اربعین حسینی کے دوران زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی بہتری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت اور تعاون کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا