حرم حضرت عباس علیہ السلام نے باب قبلہ کے صحن پر کام تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے

2025-05-02 09:09

حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی انتظامیہ صحن باب قبلہ کے سرداب کے منصوبے کے دوسرے مرحلے پر تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے۔

حرم کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ، انجینئر ضیاء الصائغ نے بتایا کہ یہ منصوبہ حرم مقدس کے جنوبی حصے میں واقع ہے، اور مجموعی طور پر تین مراحل پر مشتمل ہے، جن میں سے اس وقت دوسرے مرحلے پر کام جاری ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سرداب کا کل رقبہ 30 ہزار مربع میٹر ہے، جس میں معاون ستونوں کی کھدائی اور 20 میٹر گہرائی تک خدماتی چینل کی تعمیر شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد صحن اور سرداب باب القبله کا یہ وسیع و عریض حصہ 1,20,000 سے زائد زائرین کو اپنی گنجائش میں لے سکے گا

اس منصوبے کی بدولت خاص طور پر اربعین حسینی اور دیگر زیارتی مواقع پر زائرین کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی، اور رش میں واضح کمی واقع ہوگی۔

المرفقات

العودة إلى الأعلى