عتبہ حسینیہ نے بابل میں مرکزی جیل میں قرآن کریم کے حافظ قیدیوں کو اعزاز سے نوازا

2025-04-05 13:17

عتبہ حسینیہ مقدسہ کے شعبہ امور دینیہ کے تحت شعبہ تبلیغ دینی نے بابل کی مرکزی جیل کے ان قیدیوں کو انعام سے نوازاجو قرآن کریم حفظ کرنے میں شریک ہوئے اور دینی و فقہی کورسز میں حصہ لیا

شعبہ تبلیغ دینی کے مسئول شیخ کریم الجعفری نے کربلاء ٹوڈے کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ عالمی یوم قرآن کے موقع پر منعقدہ قرآنی کورس میں کامیاب قیدیوں کو عتبہ حسینیہ کی جانب سے شکریہ اور قدر دانی کے سرٹیفکیٹس دیے گئے۔ یہ کورس قرآن کریم کی تلاوت، حفظ، فقہ، عقیدہ اور سیرت نبوی کے اسباق پر مشتمل تھے

انہوں نے مزید بتایا کہ جیل انتظامیہ کے ساتھ ایک مکمل منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ اس سال ایک ہزار (1000) حفاظِ قرآن تیار کیے جا سکیں، اور یہی مقصد عتبہ حسینیہ مقدسہ اور بابل مرکزی جیل کی مشترکہ کوششوں کا مرکز ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اعزاز قیدیوں کی اصلاح اور ان کی تربیت کے لیے ہے، تاکہ وہ درست راستے کی طرف راغب ہوں اور تشدد و انتہا پسندی کو ترک کر دیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى