لاکھوں زائرین نے حرم امام حسین علیہ السلام میں شب قدر کا احیاء کیا

2025-03-24 10:38

دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں زائرین نے شبِ قدر کی تیئیسویں رات حرم امام حسین (ع) اور حرم حضرت عباس (ع) کے جوار میں شب بیداری اور عبادت میں بسر کی

عراق کے مختلف صوبوں اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے زائرین کے جم غفیر نے اس مقدس شب میں کربلاء معلیٰ میں حاضری دی، جہاں انہوں نے زیارت، دعا اور شبِ قدر کے مخصوص اعمال بجا لائے۔ ساتھ ہی امام حسین (ع) کی مخصوص زیارت بھی پڑھی

زائرین نے ان مبارک راتوں میں عبادت، دعاؤں، تلاوتِ قرآن اور قرآن کو سر پر رکھ کر مخصوص اعمال انجام دیے، جبکہ اس کے علاوہ شب بیداری بھی کی اور قرآنی محافل کا انعقاد بھی کیا گیا

مزید برآں، حرم امام حسین (ع) کی انتظامیہ نے تیئیس رمضان کی رات کو لاکھوں زائرین کے آمد کے پیشِ نظر وسیع انتظامات کیے تھے۔ ان انتظامات میں افطار و سحری کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تیئیسویں رمضان کی مخصوص عبادات کے لیے مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ مناسب مقامات کی تیاری بھی شامل تھی

منسلکات

العودة إلى الأعلى