عراق میں آن ارائیول ویزا کی سہولت ختم : نئی ویزا پالیسی کا اطلاق

2025-03-02 09:45

عراقی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ 2025 سے نجف ایئرپورٹ سمیت عراق کے تمام داخلی راستوں پر آن ارائیول ویزا کی سہولت ختم کر دی جائے گی

وزارت کے مطابق، 2 مارچ 2025 سے درج ذیل ممالک کے شہریوں کو عراق میں داخلے کے لیے پیشگی ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ ویزا کے حصول کے لیے مسافروں کو وزارت کی آفیشل ویب سائٹ https://eservice.evisa.iq کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔

وزارت نے مزید وضاحت کی کہ عراق سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے الیکٹرانک ویزا کا حصول لازمی ہوگا۔ بصورتِ دیگر، انہیں "اوکے ٹو بورڈ" کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور وہ جہاز میں سوار نہیں ہو سکیں گے۔

وہ ممالک جن پر آن ارائیول ویزا کی پابندی عائد کی گئی ہے

امریکہ

چین

روس

برطانیہ

آسٹریلیا

جنوبی کوریا

جاپان

نیوزی لینڈ

سوئٹزرلینڈ

یورپی یونین کے تمام ممالک

عراقی حکام نے مسافروں کو تاکید کی ہے کہ وہ روانگی سے قبل ویزا کے عمل کو مکمل کرلیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

العودة إلى الأعلى