پاکستان کی وہ مسجد جہاں ’فجر، ظہر، مغرب کی اذان شیعہ جبکہ عصر اور عشا کی اذان سنی دیتے ہیں ملک میں بجلی کے بحران کو حل کرنے کے لیے روزانہ 2000 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ کشمیر : رمضان المبارک کے روحانی ماحول میں قرآنی خطاطی کی شاندار نمائش کا انعقاد محکمہ صحت کربلاء کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر زائرین کے لیے جامع طبی منصوبے کا اعلان حرم امام حسین علیہ السلام نے کردستان ریجن میں رمضان المبارک کی سرگرمیوں کو بھرپور فروغ دیا لاکھوں زائرین نے حرم امام حسین علیہ السلام میں شب قدر کا احیاء کیا الیاسری: ملک ترقی کی راہ پر گامزن، بین الاقوامی مواصلاتی کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے تیار پاکستان:شہادت حضرت علی علیہ السلام پر ملک بھر میں سخت سیکیورٹی انتطامات، تمام جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر حرم امیر المومنین علیہ السلام نے ایام شہادت میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد افطار تقسیم کیے عراق نے 38 سے زیادہ ممالک کے لیے ای ویزا کا اجرا شروع کر دیا

امارات میں عراق کی طبی کانفرنس میں حرم امام حسین علیہ السلام کے مرکز ہادی کی اہم شرکت، عالمی سطح پر تعاون کی نئی راہیں

2025-01-29 07:18

امارات میں جینیاتی بیماریوں کی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ دوسری عراقی طبی کانفرنس میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام مرکز ہادی برائے پٹھوں اور اعصاب کی بیماریوں نے شرکت کی

مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صالح سلمان الجابری نے "کربلا ٹوڈے" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کا مقصد مرکز کی خدمات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور سائنسی شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔ کانفرنس کے دوران مرکز کی جانب سے فراہم کی جانے والی اہم خدمات اور عتبہ مقدسہ کے صحت و طبی تعلیم کے ادارے کی پیش رفت پر ایک جامع پریزینٹیشن دی گئی

ڈاکٹر الجابری نے مزید بتایا کہ اس دورے کا ایک اہم حصہ "الجلیلہ چائلڈرن اسپتال" کا دورہ تھا، جہاں اسپتال کے عملے کے ساتھ جینیاتی تجزیات کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ، کانفرنس کے دوران متعدد ممتاز طبی ماہرین سے ملاقات کی گئی، جنہوں نے صحت اور طبی تعلیم کے ادارے میں شمولیت اور اپنے خصوصی شعبوں میں خدمات فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی

یہ کانفرنس نہ صرف ادارے کی خدمات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا ایک اہم موقع ثابت ہوئی، بلکہ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ سائنسی اور عملی تعاون کے امکانات کو مزید مستحکم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوئی

ابو علی

العودة إلى الأعلى