حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام بیروت میں پناہ گزینوں کے لیے ڈائیلاسز سینٹر کا افتتاح

2024-10-14 06:57

حرم امام حسین علیہ السلام نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں رفیق حریری میڈیکل یونیورسٹی میں پناہ گزینوں کے لیے ایک ایمرجنسی ڈائیلاسز سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔

یہ ڈائیلاسز سینٹر حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے لبنانی مہاجرین کے لئے جاری طبی امدادی مشن کا حصہ ہے۔

ڈاکٹر حسین قبیسی، جو اس طبی مشن کے سربراہ ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ ڈائیلاسز مرجع دینی اعلیٰ آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف کے حکم پر متولی شرعی و نمائندہ مرجعیت شیخ عبد المہدی کربلائی حفظہ اللہ کی براہ راست نگرانی میں قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرکز کو مکمل طبی آلات اور ادویات سے لیس کیا گیا ہے، جو ہر ماہ ایک ہزار مریضوں کا مفت میں ڈائیلاسز کرے گا۔

اس سینڑ سے اب تک تقریباً 125 مریضوں نے فائدہ اٹھایا ہے، جو لبنان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں اور مستحقین میں سے ہیں۔

ڈاکٹر قبیسی نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں زخمیوں کی جان بچانے کے لئے ایمرجنسی اور icu وارڈ سے بھی لیس کیا گیا ہے تاکہ ایمرجنسی صورتحال میں بروقت میڈیکل امداد فراہم کی جا سکے اور قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔

ابو علی

العودة إلى الأعلى