عراق میں لبنانی مہاجرین کی آمد: وزارتِ کی جانب سے خصوصی ٹیموں کی تشکیل
2024-10-09 05:28
عراقی وزارت ہجرت و مہاجرین کے نائب وزیر، کریم النوری، نے اعلان کیا ہے کہ "وزارت نے لبنانی شہریوں کی عراق میں آمد و رفت اور ان کی ضروریات کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں
النوری نے مزید کہا کہ "وزارت لبنانی مہاجرین کے امور کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے خوراک اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے بھی سرگرم ہے"۔ انہوں نے مزید بتایا کہ "1300 لبنانی شہری عراق میں قائم سرحدی مقام سے داخل ہو چکے ہیں اور مزید افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے
اس کے علاوہ، النوری نے عراق میں جاری امدادی مہمات کا بھی ذکر کیا جنہیں مختلف عراقی ادارے، بشمول عتباتِ حسینیہ اور عباسیہ، چلا رہے ہیں تاکہ لبنانی مہاجرین کو امداد فراہم کی جا سکے۔
ابو علی