حرم حضرت عباس علیہ السلام نے شام میں لبنانی مہاجرین کے لیے فیلڈ ہسپتال کا قیام
حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام شام کے دارالحکومت دمشق میں لبنانی زخمی مہاجرین کو بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایک فیلڈ ہسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے۔
حرم حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کے سربراہ نافع موسوی نے کہا کہ حرم کی طرف سے قائم کردہ فیلڈ ہسپتال میں لبنانی مہاجرین کو طبی سہولیات فراہم کرنا شروع کر دی گئی ہیں، جو صیہونی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہو کر لبنان سے ہجرت کر کے شام آچکے ہیں۔
اس موقع پر شام میں مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندے جناب شیخ عبدالحلیم بہبہانی نے حرم کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کو سراہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو مہم میں ایک فیلڈ ہسپتال اور ایک موبائل ہسپتال شامل ہے، جنہیں عراقی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم، ایمبولینس گاڑیاں اور ادویات سے بھری گاڑیاں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اقدام نجف اشرف میں موجود مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے حکم پر حرم حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی جناب سید احمد الصافی کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا ہے، تاکہ لبنانی عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کی انسانی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
ابو علی