کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

بغداد: ساسانی دور کی رہائشی کالونی کی باقیات دریافت

2024-10-07 07:44

عراقی جنرل اتھارٹی برائے آثار اور ورثہ نے دارالحکومت بغداد میں ساسانی دور کی رہائشی کالونی میں استعمال ہونے والی باقیات دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جنرل اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ بغداد کے صوبے تل الضباع کے علاقے میں ساسانی دور کی رہائشی مکانات کے اینٹوں اور آثار قدیمہ کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔

کھدائی سیکشن کے ڈائریکٹر سہیل التمیمی نے کہا کہ تل الضباع میں کام کرنے والی ٹیم نے دو ماہ سے جاری کھدائی کے کام کے دوران، رہائشی مکانات اور دیگر انسانوں کی استعمال شدہ باقیات دریافت کیں جو مٹی کی اینٹوں سے بنی ہوئی تھیں۔

مزید برآں مختلف قسم کے آثار بھی دریافت ہوئے جو ساسانی دور کے آخر اور ابتدائی اسلامی دور سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں شیشے کی بوتلیں اور مٹی کے برتن، کھانا کھانے کے لئے استعمال ہونے والی اشیاء شامل ہیں۔

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى