عراق مشکل کی اس گھڑی میں لبنانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے

2024-10-06 05:06

عراق کی جانب سے مصیبت کی اس گھڑی میں لبنانی عوام کی مدد جاری رکھتے ہوئے طبی اور بنیادی ضروریات زندگی کا سامان فراہم کیا جا رہا ہے

لبنان کی بہادر عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کے نتیجے میں زخمی اور بے گھر ہونے والے افراد کی امداد کے لیے عراق نے طبی مواد، ضروریاتِ زندگی، خوراک، اور خیموں سمیت دیگر امدادی سامان فراہم کیا ہے۔

عراقی وزارت صحت کے ترجمان سیف البدر نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو اپنے بیان میں کہا کہ امدادی کارروائیوں میں میڈیکل ٹیموں کی روانگی اور مریضوں اور زخمیوں کو طبی اور علاج کی خدمات کی فراہمی شامل ہے، اور عراق کے تمام ہسپتالوں کو لبنانی زخمی بھائیوں کے علاج کے لیے کھول دیا گیا ہے، خاص طور پر حرم امام حسین علیہ السلام کے ہسپتالوں کو۔

دوسری جانب، سکیورٹی فورسز میں میڈیا سیل کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل تحسين الخفاجی نے کہا کہ ہزاروں ٹن خوراک، امدادی سامان، اور طبی مواد سی-130 طیاروں کے ذریعے لبنانی عوام تک پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زمینی راستے سے بھی مختلف امدادی سامان، بشمول عوامی عطیات اور سرکاری اداروں کی طرف سے جمع شدہ امداد، کو محفوظ طریقے سے لبنان پہنچایا جا رہا ہے تاکہ اس مشکل وقت میں ان مظلوموں کی مدد کی جا سکے۔

ابو على

منسلکات

العودة إلى الأعلى