حرم امام حسین علیہ السلام نے لبنانی عوام کی امداد کے لیے عطیات وصول کرنے کے مقامات متعین کر دیے ہیں۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے، ڈونیشن ڈیپارٹمنٹ نے لبنانی عوام کی مدد کے لیے عطیات وصول کرنے کے طریقہ کار اور مقامات کا اعلان کیا ہے۔
ڈونیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ، جناب شاکر نے بتایا کہ حرم کے اندر اور باہر مختلف مقامات پر نقدی اور اجناس کی صورت میں عطیات وصول کرنے کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امدادی اشیاء میں غذائی مواد، ادویات، اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان شامل ہے۔ ان غذائی اشیاء کو محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی فریزر اور ایئر کنڈیشنڈ کنٹینرز کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ یہ امداد محفوظ طریقے سے پہنچ سکے۔
عطیات وصول کرنے کی جگہوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب شاکر نے بتایا کہ فی الحال دو مقامات پر عطیات جمع کیے جا رہے ہیں۔ پہلا مرکز ڈونیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفس میں، جو کہ شارع شہداء کے آغاز میں واقع ہے، اور دوسرا مرکزی مقام باب زینبیہ کے پاس حرم مقدس کے اندر ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تمام ممالک کی کرنسیوں میں عطیات دیے جا سکتے ہیں۔ نقدی عطیات صرف حرم کے اندر موجود مین آفس میں جمع کیے جا سکتے ہیں۔ نقدی عطیات کی وصولی کے بعد، جمع شدہ رقم کو عتبہ حسینیہ مقدسہ کی اعلیٰ انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق مالیات کے شعبے کو منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے براہِ راست رابطے کے لیے مخصوص ٹیلیفون نمبرز مختص کیے گئے ہیں، اور یہ نمبر شعبے کے فیس بک پیج یا عتبہ حسینیہ کے میڈیا پیجز پر موجود ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عراقی عوام کے علاوہ غیر ملکی زائرین بھی جوق در جوق عطیات دینے آ رہے ہیں۔
ابو علی