حرم امام حسین علیہ السلام کے وفد نے سلطنت عمان کے سفارتخانے سے بھائی چارے اور تعاون کے فروغ اور تعلقات کی مضبوطی کے لیے ملاقات کی
حرم امام حسین علیہ السلام کے وفد نے جس کی نمائندگی امام حسین علیہ السلام کے میوزیم کے ڈائریکٹر غسان الشہرستانی اور ان کے ساتھیوں نے کی ، بغداد میں سلطنت عمان کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور عمان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی
اس دورے کے بارے میں بتاتے ہوئے، میوزم کے ڈائریکٹر اور وفد کے سربراہ، جناب غسان الشہرستانی نے کربلا انٹرنیشنل ایجنسی کو بتایا کہ
اس دورے میں کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں سب سے اہم میوزم اور اس کے لیے افق کھولنے کے متعلق مشترکہ تعاون تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں ان کی طرف سے حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی جناب شیخ عبدالمہدی الکربلائی کی طرف سے ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ وہ عمانی سفیر کو قرآن پاک کے خصوصی نسخے فراہم کریں تاکہ اخوت اور بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "قرآن کے تین الگ الگ نسخے بطور تحفہ پیش کیے گئے، جن کے پتے سنہری رنگوں سے مزین تھے اور پرنٹنگ کے اعلیٰ ترین معیار کے مطابق چھاپے گئے تھے۔"
الشہرستانی نے نشاندہی کی کہ "یہ دورہ حرم امام حسین علیہ السلام اور میوزیم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر ہوا ہے تاکہ مشترکہ تعاون، تجربات کے تبادلے اور اس شعبے میں دنیا کے بہنوں بھائیوں اور ممالک کے ساتھ مواصلاتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے بین الاقوامی طور پر میوزم ڈپارٹمنٹ کام کرسکے
المشھدی