عتبہ حسینیہ کے اعلی سطحی وفد کا استنبول میں مرکز امام حسین علیہ السلام کا دورہ

2024-09-29 14:30

مرکز امام حسین علیہ السلام استنبول نے عتبہ حسینہ کے ایک اعلی سطحی وفد کا استقبال کیا، جو مرکز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے آیا ہے۔

مرکز امام حسین علیہ السلام استنبول کے سربراہ صباح طالقانی نے کہا آج ہم نے استنبول میں امام حسین ع ثقافتی مرکز میں عتبہ حسینہ مقدسہ کے وفد کا استقبال کیا ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کی تقریب میں شرکت کے لیے آیا ہے۔ یہ تقریب مرکز اور مؤسسة آل البیت علیہم السلام کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب مختلف پروگرامز پر مشتمل ہوگی، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت، ان کی سیرت، اور امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ان کے تعلق کے بارے میں دستاویزی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ اس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث 'حسین علیہ السلام مجھ سے ہے اور میں حسین علیہ السلام سے ہوں' کے حوالے سے امام حسین علیہ السلام کا اپنے نانا صلی اللہ علیہ وآلہ سے تعلق بھی اجاگر کیا جائے گا۔

طالقانی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں عتبہ حسینہ مقدسہ کے مختلف شعبوں میں جاری اہم منصوبوں پر مبنی دستاویزی فلموں کی نمائش بھی شامل ہوگی۔ اس کے علاوہ ایک مقابلہ بھی منعقد ہوگا، جس کا انعام عتبہ حسینہ مقدسہ کی جانب سے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرائی جائی گی۔ 

تقریب میں عتبہ حسینہ مقدسہ کے جنرل سیکرٹریٹ، مؤسسة آل البیت علیہم السلام اور دیگر مدعو شدہ اداروں کی جانب سے تقاریر بھی ہوں گی۔

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى