کربلائی نے کربلا میں لبنانی مہاجر خاندانوں کی میزبانی کے لیے حرم امام حسین علیہ السلام کی تیاری کا اعلان کیا ہے
2024-09-28 05:17
مرجعیتِ دینیہ علیا کے نمائندے اور حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی، شیخ عبدالمہدی کربلائی حفظہ اللہ نے اعلان کیا ہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام لبنانی خاندانوں کو، جو صہیونی بمباری کے نتیجے میں بے گھر ہوئے ہیں، کربلا میں میزبانی کے لیے تیار ہے
کربلائی نے کہا کہ یہ میزبانی نجف اشرف میں مرجعیتِ دینیہ علیا کی ہدایات کی روشنی میں ہے۔
مرجعیت دینی علیا کی ہدایات میں ،لبنانی عوام، جو وحشیانہ صہیونی حملے کا شکار ہیں، کی انسانی ضروریات پورا کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام لبنانی مہاجرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جن میں رہائش، خوراک، اور دیگر ضروریات شامل ہیں۔
متولی شرعی نے واضح کیا کہ حرم امام حسین علیہ السلام نے ایک اعلیٰ کمیٹی تشکیل دی ہے جو لبنانی عوام کو غذائی اور طبی امداد کے ساتھ دیگر ضروری سامان فراہم کرے گی، اور یہ امداد زمینی اور فضائی راستوں کے ذریعے حکومتی اداروں کے تعاون سے لبنانی عوام تک پہنچائی جائے گی۔
ابو علی